تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کنگ فہد یونیورسٹی : سعودی عرب میں پہلی بار طالبات کو بڑی سہولت فراہم

ریاض : سعودی عرب میں طالبات کو سائنس اور انجینیئرنگ کے مخلف شعبوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی اہمیت دیتے ہوئے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیاہے، جس پر سعودی طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ فہد پٹرولیم و منرل یونیورسٹی ظہران (کے ایف یو پی ایم ) کی تاریخ میں پہلی بار آئندہ تعلیمی سال2022-2021کے لیے طالبات سے داخلے کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ قیادت تعلیم کے شعبے کو عموماً اور یونیورسٹی کی تعلیم کو خصوصاً غیرمعمولی سرپرستی دے رہی ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ "کے ایف یو پی ایم” کی جانب سے گریجویشن کی امیدوار طالبات کو داخلے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب وژن 2030 کی پانچویں سالگرہ منا رہا ہے اور یہ وژن کے اہداف کی تکمیل کی جہت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

انہو ں نے کہا کہ "کے ایف یو پی ایم” میں داخلے سے طالبات کو اعلیٰ تاریخ رکھنے والے قومی ادارے سے استفادے کا موقع ملے گا۔ انہیں سائنس اور انجینیئرنگ کے مخلف شعبوں میں دسترس کے مواقع حاصل ہوں گے۔

شہزادہ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ کے ایف یو پی ایم میں نئے تعلیمی سال کے لیے کل داخلوں کا بیس فیصد طالبات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ آئندہ برس طالبات کے داخلے کی شرح 40 فیصد کردی جائے گی۔ بعد ازاں مقررہ ضوابط کے مطابق اہلیت اور استعداد کے مطابق داخلے دیے جائیں گے۔

وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جو طالبات "کے ایف یو پی ایم ” سے گریجویشن مکمل کریں گی وہ یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ثابت ہوں گی۔

علاوہ ازیں "کے ایف یو پی ایم” نے بیان میں مزید کہا ہے کہ داخلوں کی درخواستیں تیرہ سے اٹھارہ جولائی2021 کے درمیان قبول کی جائیں گی۔ یونیورسٹی 34سے زیادہ شعبوں میں اسپیشلائزیشن کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -