تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: خواتین سمیت ہزاروں شہریوں کیلئے نوکریاں!

ریاض: سعودی عرب میں خصوصی پروگرام ‘تمھیر’ کے تحت گزشتہ ماہ خواتین سمیت سعودی شہریوں کو 25 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ھدف) کے تمھیر پروگرام کے تحت پلیسمینٹ سروسز کے ذریعے مارچ کے دوران نجی شعبوں میں خواتین اور مردوں کو 25 ہزار سے زائد نوکریاں دی گئی ہیں۔ 7 ہزار 930 کمپنیوں نے سعودیوں کو ملازمتیں دیں۔

مملکت میں اس خصوصی پروگرام سے استفادہ کرنے والے مردوں کی تعداد 10 ہزار 353 ریکارڈ کی گئی جبکہ خواتین کی تعداد 14 ہزار 820 رہی۔ سعودی دارالحکومت ریاض 8 ہزار 72 افراد کو ملازمتیں دینے کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سعودی عرب میں انکم ٹیکس اور لاکھوں ملازمتوں سے متعلق ولی عہد کا بڑا اعلان

اسی طرح مکہ ریجن کے 5 ہزار 545 افراد کو نوکریاں ملیں۔ تمھیر سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت کرکے اہل سعودی نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ کا خصوصی پروگرام نجی شعبے کی ضرورت کو سعودی نوجوانوں سے پُر کرتا ہے جبکہ اس کے ذریعے مختلف علاقوں میں تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مذکورہ اقدام سعودائزیشن کے لیے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد ہر شعبے میں سعودی ورک فورس کو بڑھانا ہے۔

Comments

- Advertisement -