تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں انکم ٹیکس اور لاکھوں ملازمتوں سے متعلق ولی عہد کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں شہریوں کو لاکھوں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ مملکت میں انکم ٹیکس لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وژن کے تحت رواں سال بے روزگاری کی شرح 11 فیصد تک کم ہوجائے گی، ہم نے 2030 تک بے روزگاری 7 فیصد تک کم کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، تیل کے علاوہ دیگر ذرایع سے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ کر 350 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں پندہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عارضی طور پر مقرر ہے، جس کا مقصد سرکاری سبسڈی ایسے افراد کی جیبوں میں نہ جائے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔ جبکہ یہاں انکم ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ گذشتہ سال بہت سے ریکارڈ توڑے گئے ہیں رواں سال مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

ولی عہد نے بتایا کہ آئندہ سال آرامکو کے ایک فیصد شیئرز غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کریں گے، وبا کے دوران بھی ہم نے مختلف شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، وژن 2030 کی بدولت سعودی شیئرز مارکیٹ کا گراف بلند ہوا، جس کے بعد بازار حصص سات ہزار کے پوائنٹس سے اٹھ کر دس ہزار پوائنٹس سے زیادہ اوپر چلا گیا۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت سعودی دارالحکومت ریاض میں 60 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ 2030 میں 20 لاکھ اسامیاں فراہم کرے گا، بے روزگاری میں کمی کے بعد ہمارا اگلا ہدف سعودی شہریوں کو بچت کے قابل بنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -