اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وائرس منتقلی کا امکان نصف کب ہوتا ہے؟ تحقیق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کی ایک خوراک وائرس منتقلی کا امکان پچاس فیصد تک کم کردیتی ہے۔

کرونا وائرس سے نجات کےلیے دنیا بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن کئی ممالک میں ویکسینیشن کے باوجود شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگنے سے وائرس منتقلی کا امکان 50 فیصد رہ جاتا ہے۔

انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری کی جانب سے تحقیق کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہیں فائزر یا ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور جو ویکسین لگنے کے تین ہفتے بعد وبا سے متاثر ہوئے، ان میں 38 سے 49 فیصد سے وائرس منتقلی کا امکان کم تھا۔

برطانوی ہیلتھ سیکریٹری نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ویکسینیشن کے 14 روز مدافعتی سسٹم کرونا سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں