اشتہار

بھارت میں‌ شہریوں نے خالی مقامات کو شمشان گھاٹ بنانا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ریاست اترپردیش میں شمشان گھاٹ کے عہدے داروں نے جگہ نہ ہونے کے سبب شہریوں کو آخری رسومات کی ادائیگی سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں کرونا مریض لقمہ اجل بن رہے ہیں جس کے باعث قبرستان اور شمشان گھاٹ پر جگہ ختم ہوچکی ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جگہ خالی نہ ہونے کے سبب انتظامیہ نے لوگوں کو واپس لوٹانا شروع کردیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جگہ کی کمی کی وجہ سے خالی مقامات پر ہی اپنے عزیزوں کی آخری رسومات ادا کرنا شروع کردیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 افراد وبا کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں