اشتہار

سابق فاسٹ بولر پر 6 سال کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق سری لنکن فاسٹ بولر نوآن زوئیسا پر چھ سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور کوچ نوآن زوئیسا پر ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ کے الزام میں 6 سال کی پابندی عائد کردی۔

سری لنکن پیسر پر پابندی اکتوبر 2018 سے نافذ ہوگی جب انہیں میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ بطور کوچ زوئیسا کو رول ماڈل کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، کرکٹ میں کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ نوآن زوئیسا نے 30 ٹیسٹ میچز اور 95 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2016 میں سنتھ جے سوریا پر اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

سری لنکا کے سابق آف اسپنر جاینند ورناویرا کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا، سابق سری لنکن آل راؤنڈر دلہارا لوکھوٹیج پر بھی آٹھ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں