جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کورونا وائرس کی تیسری لہر، ایئرپورٹ کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے لاہور والٹن ایئرپورٹ کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور والٹن ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار کے حوالے سے ہدایت نامہ سامنے آیا، سی اے اے نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے انتظامی دفاتر اور فلائنگ کلبز پیر سے جمعہ کھلا کریں گے۔

- Advertisement -

جبکہ اوقات کار صبح 9بجے سے دو پہر2بجےتک ہوں گے۔ جمعہ کو فلائنگ کلب صبح 9سے دو پہر2بجے تک کام کریں گے۔ سی اے اے دفاتر اور فلائنگ کلبز ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

یاد رہے کہ 23 اپریل کو سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری ‘سی’ میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کی تھی۔ کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔

خیال رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا تھا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں