تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

این اے 249 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات

کراچی: این اے 249 ضمنی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا حلقے میں موجودگی کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی کارکنان کے درمیان گرما گرمی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے موقع پر الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی حلقے میں موجودگی کو نوٹس لیا اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر اور بلال غفارکو فوری طور پر حلقہ بدر کرنے کے احکامات دئیے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجازانور چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے علم میں آیا کہ کچھ سیاسی شخصیات حلقے میں موجود ہیں جس پر ڈی آرا و این اے 249 نےان ارکان اسمبلی کے خلاف احکامات جاری کئے، ولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے۔

اعجازانور چوہان نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے گزارش ہے کہ سیاسی شخصیات حلقےکی حدود سےباہر چلی جائیں،سیاسی شخصیات حلقے میں نہیں ہونگی تو پر امن طریقے سےانتخابی عمل جاری رہےگا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی کو حلقےکا دورہ کرنےسےمنع کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

پی ایس پی اور متحدہ پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے

این اے249 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سعید آباد پولنگ اسٹیشن نمبر 142 اور 143 میں بد نظمی دیکھی گئی، جہاں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کارکنان آمنے سامنے ہوئے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، ایم کیو ایم امیدوار کے بھائی کافی دیر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے رہے، جنہیں پی ایس پی کے کارکنان نے تلخ کلامی کی اور انہیں بھگادیا، حالات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی مزید نفری کو طلب کیا گیا، جنہوں نے حالات پر قابو پایا اور کارکنان کو منشتر کردیا۔Image

سادہ لباس میں ملبوش مسلح افراد کا گشت

این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر بلدیہ چوبیس مارکیٹ میں سادہ لباس مسلح افراد موجود رہے، اے آر وائی نے واقعے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس شخص کےہاتھ میں ہتھیار موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے باہریا قریب اسلحےکی نمائش پر پابندی ہے۔

پریزائیڈنگ افسر کو نوٹوں کا لفافہ دینے والا گرفتار

ضمنی الیکشن کے موقع پر رینجرز نے کارروائی کی اور پریزائیڈنگ افسر کو فائل میں نوٹوں کا لفافہ دینے والے والے شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص فائلوں کے زریعے نوٹوں کا لفافہ پریزائیڈنگ افسر کو دے رہا تھا، کارروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، فوری طور پر گرفتار افراد کی سیاسی وابستگی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا کوریج پر پابندی

این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر میڈیا کوریج کی پابندی کو قابل مذمت قرار دیا ہے، پی ٹی آئی امیدوار نے الزام عائد کیا کہ پولیس فرائض انجام دینے کے بجائےالیکشن کمیشن کا کردار ادا کررہی ہے، میڈیا نمائندگان کو روک کر پولیس دھاندلی کراناچاہتی ہے،الیکشن کمیشن میڈیا کو کوریج سے روکنے کا نوٹس لے۔

پی ٹی آئی امیدوارامجدآفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس بے فکر رہے پیپلزپارٹی کی ضمانت ضبط ہوگی ہے۔

نون لیگی امیدوار کا پولنگ بڑھانے کا مطالبہ

دوسری جانب این اے249 کے ضمنی الیکشن میں نون لیگی امیدوا مفتاح اسماعیل نے پولنگ کا وقت افطار تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ہے،حلقےکے بیشتر افراد کا روزگار حلقے سے باہر ہے ،جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے، لہذا الیکشن کمیشن پولنگ کے وقت میں اضافہ کرے۔

انیس قائمخانی کی میڈیا گفتگو

پی ایس پی کے رہنما انیس قائمخانی کا کہنا ہے این اے دوسو انچاس پر مصطفیٰ کمال اور پی ایس پی جیتے گی، اسمبلی میں بیٹھے لوگ شہر کی آواز نہیں بن رہے،مصطفیٰ کمال کراچی کی آواز بنیں گے۔

Comments

- Advertisement -