اشتہار

عمان میں نئی کورونا پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عمان میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق عمان کے محکمہ صحت اور خدمات (ڈی جی ایچ ایس) نے دھوفر ‏گورنریٹوریٹ میں کوویڈ سے بچاؤ اور کیسز کو کم کرنے کے لئے نئے اقدامات اور حکمت عملی ‏مرتب کی ہے۔

ڈی جی ایچ ایس کی ایپیڈیمولوجیکل کمیٹی نے بڑھتے ہوئے کوویڈ کیسز کے پیش نظر سلالہ کے ‏سلطان قابوس اسپتال میں کام کرنے والے عملے کی مدد کے لئے تین صحت مراکز ، یعنی ال دہاریز ‏ہیلتھ سنٹر ، نیو سلالہ ہیلتھ سنٹر اور حاجیف ہیلتھ سنٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏

- Advertisement -

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام غیر ضروری سرجریوں کو عارضی طور پر معطل کیا جائے جب کہ ‏طبی عملے کے لیے چھٹی کی اجازت بند کر دی گئی ہے۔

سلطان قابوس اسپتال میں لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کر کے خصوصی کلینکس میں کام 30 ‏فیصد تک کم کیا گیا ہے۔

مخصوص کلینکس کے مریضوں کو نئے اوقات کار اور ڈاکٹرز سے معائنے کے شیڈول سے متعلق ‏آگاہ کیا جائے گا، مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وٹس ایپ پر رابطے میں رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں