منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے ‏جھوٹ اور لغو ہے بشیر کو اس سےپہلےکوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان سے میڈیا اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں گفتگو ‏کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نےآصف زرداری جےآئی ٹی کیسز پر ایک باراپ ڈیٹ کیا ‏تھا لیکن میں نے کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانےکا نہیں کہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف ‏کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے جب کہ جہانگیرترین کےمعاملےمیں انصاف ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے واضح کیا کہ شوگراسکینڈل کی تحقیقات کرنےوالی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی ‏ڈاکٹر رضوان کوہٹایا نہیں ابوبکر خدابخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، معاملےمیں شہزاداکبر کو بھی ‏سائیڈلائن نہیں کیاگیا، علی ظفردیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثرورسوخ تواستعمال نہیں کررہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں