اشتہار

اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ کی بھی طبیعت ناساز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے بعد والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر بہن اور والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اس حالت میں دیکھنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے، اللہ رحم کرے۔

- Advertisement -

تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کورونا کا شکار ہیں یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں۔

سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لکیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں