ہرارے: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔
شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں حاصل کی تھیں۔
Shaheen Afridi gets to 50 wickets in as many Tests as Wasim Akram 🇵🇰#ZIMvPAK pic.twitter.com/SlZnXkn908
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 29, 2021
واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف زمبابوین ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔