جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عید الفطر کے موقع پر ویکسینیشن سینٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عید الفطر کے موقع پر کورونا ویکسینیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کورونا ویکسینیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹر تین دن بند رہیں گے، ویکسینیشن سینٹرز 13، 14 اور 15 مئی کو بند رہیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹر 16 مئی سے دوبارہ کھلیں گے، این سی او سی نے ویکسینیشن سینٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر زائد تعطیلات دے دی ہیں، جمعتہ الوداع، نماز عید کیلئے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات دس تا پندرہ مئی تک ہوں گی، عید پر لازمی سروسز کےعلاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری، میڈیکل اسٹور،اسپتال،ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس، چکن، سبزی، فروٹ شاپس کھلی رہیں گی جبکہ چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں