اشتہار

سعودی عرب: بزرگ اور معذور زائرین کے لیے زبردست سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے معذور اور بزرگ عمرہ زائرین کے لیے زبردست مفت سہولت متعارف کرادی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کمیشن برائے مکہ اور مشاعر مقدسہ نے معذور و بزرگ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو مسجد الحرام کے صحن تک پہنچانے کے لیے ماحول دوست الیکٹریکل گاڑیاں متعارف کرادیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر گاڑی میں 14 مسافر سوار ہوسکتے ہیں، زائرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کے دو ٹریک بنائے گئے ہیں، جن میں سے ایک جبلِ کعبہ اور دسرا اجیاد کے مقام پر ہے۔

- Advertisement -

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ان گاڑیوں کے ذریعے معمر اور بزرگ زائرین کو مسجد الحرام کے صحن تک پہنچایا جائے گا، ایک ٹریک 600 میٹر جبکہ دوسرا 350 میٹر طویل ہے۔

رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ الیکٹریکل گاڑیاں روزانہ صبح ساڑھے گیارہ سے رات ساڑھے گیارہ بجے یعنی 12 گھنٹے تک چلائی جائیں گی۔ یہ سہولت  16ویں رمضان سے چاند رات تک فراہم کی جائے گی۔

رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینئر عبدالرحمن عداس نے کہا کہ ’بزرگوں اور معذوروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ گاڑیاں بیٹری سے چلتی ہیں اور ہر گاڑی میں چودہ مسافروں کی گنجائش ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں