اشتہار

کویت میں تارکین وطن کی واپسی پر مستقل پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کرونا کی مہلک وبا سے شہریوں کو بچانے کےلیے کویتی حکومت نے تارکین وطن کی واپسی پر مستقل پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت پہلی خلیجی ریاست ہے جس نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تارکین وطن پر واپس آنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر خلیجی ریاستوں نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا اور شرائط کے ساتھ غیرملکی تارکین کو وطن دوبارہ داخلے کی اجازت بھی دی۔

- Advertisement -

دوسری جانب کویتی حکومت نے غیرملکیوں کے داخلے پر دو ہفتے کی پابندی عائد کی تھی جسے بعدازاں تاحکم ثانی نافذ العمل کردیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں