بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظر ثانی درخواست انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹی ایل پی کی نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے سمیت قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کےافسران شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم قراردینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی ، نظر ثانی درخواست انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نےٹی ایل پی کی اپیل سننے کیلئے اجلاس طلب کرلیا تھا۔

اد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔

نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں