تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

جہیز میں موٹرسائیکل یا گاڑی نہیں بلکہ ٹرین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویڈیو وائرل

آپ نے جہیز میں کسی کو موٹرسائیکل، کار یا دیگر لگژری گاڑیاں دینا سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر ایسی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین قہقہے لگا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دعویٰ کررہا ہے کہ اسے جہیز میں ٹرین مل رہی تھی لیکن پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کے باعث منع کردیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن شہری کے حلیے سے ایسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

بظاہر یہ بھی گمان ہورہا ہے کہ مذکورہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے ایسی احمقانہ باتین کررہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے جہیز میں ٹرین مل رہی تھی لیکن چلانا نہیں آتا اور نہ ہی پارکنگ کی جگہ تھی جس کے باعث ٹرین لینے سے انکار کردیا، چھوٹی موٹی گاڑی ہوتی تو مان بھی لیتا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نامعلوم شخص نے پہلے شہری سے سوال کیا کہ ‘سنا ہے جہیز میں تمہیں ٹرین مل رہی تھی؟’۔ جس پر اس نے کہا ‘ہاں یہ حقیقت ہے، لیکن میں کھڑی کہاں کرتا؟ اسی لیے منع کرنا پڑا’۔

ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی پوچھا کہ کیا ٹرین کے ساتھ انجن بھی تھا جس پر مذکورہ شخص نے بتایا ٹرین کے ساتھ سب کچھ مل رہا تھا۔ وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے!

Comments

- Advertisement -