جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سب کو وائرس لگا دوں گا، کورونا مریض نے ہلچل مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاکھوں اموات اور کروڑوں افراد کے متاثر ہونے کے باوجود بھی بعض لوگ کورونا وائرس سے بے ‏پرواہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سخت پابندیاں اور بار بار تلقین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کورونا ‏مریض نے 22 لوگوں کو متاثر کر دیا۔

ہسپانوی شہر ملوکرا میں 40 سالہ شخص کو کورونا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے ‏خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اس شخص نے کورونا مثبت آنے کے باوجود لوگوں سے سماجی میل جول رکھا، کام کی جگہ پر جاتا ‏رہا اور جان بوجھ کر وبا کو پھیلاتا رہا۔

مذکورہ شخص نے دفتر میں جا کر ماسک اتار دیا اور کھانسنے کے بعد زور زور سے کہا کہ وہ سب ‏کو وائرس لگا دے گا۔ ‏

پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع دی گئی تو اسے گرفتار کر کے قانونی چارہ جوئی کے ‏لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں