تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

طلاق کا خواہش مند جوڑا کرونا کی وجہ سے ایک ہوا مگر۔۔۔ افسوسناک واقعہ

نئی دہلی: عدالت میں طلاق کی درخواست دینے کے بعد الگ رہنے والے میاں بیوی کو کرونا وائرس قریب لے آیا لیکن موت نے انہیں ہمیشہ کے لیے جدا کردیا۔

سن 2003 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشی جوڑے نے اندور کے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دے رکھی تھی لیکن 13 سال تک برقرار رہنے والی ان کی ازدواجی زندگی میں ایک جذباتی موڑ اس وقت آیا جب دونوں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اس جوڑے نے علیحدگی کے لیے 2016 میں‌ فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی لیکن جب فیصلے کا وقت آیا تو دنیا میں تباہی مچانے والی کرونا وبا نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

اسی دوران شوہر منیش کرونا وائرس کا شکار ہوا تو بیوی نیہا سے نہ رہا گیا اور وہ خدمت کرنے کے لیے اپنے شوہر کے گھر چلی آئی، جہاں نیہا بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

دونوں میاں بیوی کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن علیحدگی کا خواہش مند یہ جوڑا کرونا کی وجہ سے ایک ہوا تو موت نے انھیں مہلت نہ دی اور 16 اپریل 2021 کو شوہر جب کہ 20 اپریل 2021 کو بیوی نیہا دنیا سے چل بسی، اس طرح دونوں میاں بیوی میں طلاق کی نوبت ہی نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منیش اور نیہا کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جو چار سال سے ماں باپ میں علیحدگی کے باعث مشکلات کا شکار تھے اور اب ان دونوں کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -