بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ مرینہ خان بھی کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مرینہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔

مرینہ خان نے کرونا میں مبتلا کی ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں کہا کہ ‘مجھے 14 روز کمرے میں تنہا رہنا پڑے گا کیوں کہ بدقسمتی سے میں بھی کرونا کی لپیٹ میں آچکی ہوں’۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں اور ساتھیوں کو بتایا کہ وہ پہلے کرونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تھیں لیکن جب سے وبا کا شکار ہوئی ہیں تو شدید خوف میں مبتلا ہیں’۔

سینئر اداکارہ مرینہ خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ لوگوں باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، کرونا کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں’۔

خیال رہے کہ مرینہ خان سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی شخصیات وبا کا شکار ہوچکی ہیں جن میں آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، سنبل شاہد، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں