ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

عالمی پروازیں 20 فیصد تک محدود کرنے سے متعلق نوٹم جاری ، اطلاق 5 سے 20 مئی تک ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے عالمی پروازیں 20 فیصد تک محدود کرنے سے متعلق نوٹم جاری کردیا ، غیر ملکی ایئرلائنز کی فریکوئنسی 20 فیصد کردی گئی،اطلاق5سے20مئی تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے عالمی پروازیں 20 فیصد تک محدود کرنے سے متعلق نوٹم جاری کردیا ، ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ کےدستخط سےتمام ایئرلائنزکوآگاہ کردیاگیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنزکی فریکوئنسی 20فیصدکردی گئی،اطلاق5سے20مئی تک ہوگا تاہم ایئرٹریول پلان 18مئی کو دوبارہ این سی او سی اجلاس میں غور کیا جائے۔

اس سے قبل غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی کی کمی کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے ، جس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد11سے کم کرکے ہفتہ وار 2پروازاسلام آباد اور لاہور لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60پروازوں میں کمی کرکے 12کردی گئیں جو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار67پروازوں کی تعداد کم کرکے 13 ، سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار77پروازوں کی تعداد کم کرکے 14 کردی گئیں جبکہ مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں۔

شہروں کے حوالے سے کراچی میں آنیوالی ہفتہ وار بین الاقوامی پروازوں کی تعداد189سے کم کرکے 40 ، اسلام آباد ایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وار پروازیں 120سے کم کرکے 25 اور پشاور ایئرپورٹ سے آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 33سے کم کرکے6کردی گئی ہے۔

اسی طرح کوئٹہ میں عالمی پروازوں کی تعداد10سے کم کرکے2 ، فیصل آباد آنیوالی 24پروازوں سے کم کرکے5 ، سیالکوٹ آنیوالی43پروازوں میں سے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر41سے محدود کرکے8کرنے کی احکامات دیے گئے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں