کراچی: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام کراچی پہنچنے کا انکشاف کردیا۔
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام پاکستان پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کرونا کی ان اقسام پر ویکسین بھی اثر انداز نہیں ہوتی‘۔ صوبائی وزیر صحت نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
مزید پڑھیں: کرونا کی خطرناک قسم کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی، شرح پچاس فیصد تک پہنچ گئی
صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ’گھر سے باہر نکلنے والے شہری ماسک کا استعمال لازمی کریں، اپنے ہاتھوں اور منہ کو ہر تھوڑی دیر بعد صابن سے دھوئیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور میل جول سے اجتناب کریں‘۔
Minister for Health & Population Welfare, Dr. @AzraPechuho strongly recommends avoiding crowds & even small social gatherings, as well as travelling unnecessarily. If we dont enforce & follow these protocols we will face a humanitarian crises not unlike that in India #SindhHealth pic.twitter.com/I4ZC2ylqDB
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) April 30, 2021
دوسری جانب ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کراچی میں صدرموبائل مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید ایک سو چھیالیس اموات جبکہ چار ہزار چھ سو چھیانوے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔