اشتہار

بھارتی اداکارہ بھی عائزہ خان کی دیوانی نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائرہ خان کے حسن پر بھارتی اداکارہ بھی فدا ہوگئیں۔

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں، اب اداکارہ کی خوبصورتی کے چرچے سرحد پار بھی شروع ہوگئے۔

عائزہ خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے خوبصورت میکسی زیب تن کی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

عائزہ خان کی ان تصویروں کو جہاں اُن کے لاکھوں مداح بہت پسند کررہے ہیں تو وہیں پڑوسی ملک بھارت سے بھی اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات آرہے ہیں۔

اس ضمن میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا خوبصورت لکھا۔

بھارتی اداکارہ کا کمنٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ عائزہ خان کے حُسن پر فِدا ہوگئی ہیں، دوسری جانب پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھارتی اداکارہ سنجیدہ کا یہ کمنٹ لائک کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں