اشتہار

آسٹریلوی حکومت کی پابندی، بھارت سے آنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کنبیرا : آسٹریلوی حکومت نے بھارت کا سفر کرنے والے اپنے ہی شہریوں کی واطن واپسی پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کو پانچ سال قید اور جرمانے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بھارت جانے والے اپنے ہی شہریوں پر وطن واپسی کی پابندی لگا دی۔

اسٹریلوی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارت جانے والے آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس آئے تو انہیں پانچ سال قید اور 66 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

آسٹریلوی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ’قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا گیا ہے جنیں بھارت میں کووڈ 19 انفیکشن لاحق ہوا تھا اور واپس آئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 9 ہزار آسٹریلوی شہری بھارت میں موجود ہیں جن میں سے 600 خطرے سے دوچار ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر 15 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے رواں ہفتے کے آغاز پر بھارت سے تمام پروازیں بھی معطل کردی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں