جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گالفر نے چلتی کار میں بال ڈال کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: گالفر نے گیند چلتی کار میں ڈال کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے گالفر نے بال 277 میٹر کے فاصلے پر چلتی کار میں ڈال کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گالفر مارکس آرمیٹیج ویسے تو اب تک گالف کا کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیت سکے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک نیا اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گالفر نے جیسے ہی ہٹ لگائی گیند سیدھی چلتی کار میں جاگری اور گاڑی کا ڈرائیور بھی گیند گاڑی میں آنے پر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

مارکس نے 277 میٹر دور چلتی کار میں گالف کی گیند کو پھینک کر نیا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ڈیوڈ کولتھارڈ کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں چلتی کار میں گیند کو پھینکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں