اشتہار

ویکسین لانے والا ڈرائیور اچانک لاپتہ، ٹرک برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ڈرائیور کرونا ویکسین سے بھرا مشکوک ٹرک سڑک پر چھوڑ پر لاپتہ ہوگئے۔

بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور متعدد ریاستیں کرونا ویکسین کی کمی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ایسے حالات میں ریاست مدھیہ پردیش کے نارسنگھپور ضلع میں ڈھائی لاکھ کے قریب ویکسین لیجانے والا مشکوک ٹرک برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے اطلاع موصول ہوتے ہی ٹرک کی تلاشی لی تو اندر سے دو لاکھ چالیس ہزار کرونا ویکسین برآمد ہوئیں جن کی مالیت 8 کروڑ روہے بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک 12 گھنٹے سے ایک ہی جگہ پر کھڑا تھا جب کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر لاپتہ تھے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرک کی رجسٹریشن ریاست تامل ناڈو کی ہے جو حیدرآباد سے ریاست ہریانہ کے شہر کرنل تک ویکسین پہنچانے کےلیے نکلا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ نے ٹرک کمپنی اور ویکسین بنانے والی کمپنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعے پر لاعلمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے کئی گھنٹے ڈرائیور کی گمشدگی کے بعد دوسرے ڈرائیور کی مدد سے ویکسین کی ترسیل یقینی بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں