اشتہار

دل دہلا دینے والا حادثہ، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: شمالی مصر میں خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی مصر میں المنصورہ اور دمیاط شہروں کے درمیان ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر آئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مصر کی ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ خیال رہے حالیہ مہینوں میں مصری ریلوے نیٹ ورک میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جانی نقصانات بھی ہوئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 26 مارچ کو مصر کے سوھاج صوبے میں ایک ٹرین ریلوے لائن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

اسی طرح 18 اپریل کو طوخ ریلوے لائن پر قاہرہ سے منصورہ جانے والی ٹرین کے پٹری سے اترنے سے گیارہ افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو قاہرہ اور منصورہ ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں