جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخواہ، بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی، جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں