جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے ‏اسی لئے کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلےسو بار تولو۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 مفتاح اسماعیل نے ہنگامی کارروائی کے لیے ‏چیف الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کردی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انتخابی مواد پاک فوج یا رینجرز کی نگرانی ‏مین کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق خدشات ہیں کیونکہ بیلٹ ‏پیپرز سندھ حکومت کے ذیلی محکمے پولیس کی تحویل میں ہیں، بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرفائلز، بیلٹ ‏پیپر اکاؤنٹس میں ردوبدل کا خدشہ ہے، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل ‏کئےجانےکا خدشہ ہے‘۔

مفتاح اسماعیل کی درخواست پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ‏کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے ن ‏لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے اسی لئےکہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلےسو بار تولو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کا احترام ضروری کیونکہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے، ‏ملکوں کواداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں