جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اب بلب انسانی جسم سے روشن ہوں گے، حیرت انگیز ایجاد

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: کلائی پر باندھنے والی ایک ایسی پٹی تیار کرلی گئی ہے جو جسمانی حرارت سے ایک ایل ای ڈی روشن کرسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کلائی پٹی تھرمو الیکٹرک جنریٹر ( ٹی ای جی) اصول کے تحت کام کرتے ہوئے بجلی بناتی ہے، مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ اور پہنے جانے والے ہلکے پھلکے آلات کو بجلی فراہم کرے گی جس کے سبب بیٹریوں کی ضرورت ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ پٹی چین میں واقع ہاربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر چیان زینگ اور ان کے ساتھیوں نے ایجاد کی ہے۔

- Advertisement -

اس پٹی کو انسانی ہاتھ پر دس ہزار مرتبہ کھولا اور بند کیا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ چیان زینگ مسلسل 15 برس سے ٹی ای جی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔

اگرچہ ٹی ای جی بہت سخت اور ٹھوس شکل کے ہوتے ہیں لیکن چیان کہتے ہیں کہ انہوں نے میگنیشیئم اور بسمتھ سے تیار ایک پٹی کو پولی یوریتھین سے بنایا ہے اور تمام الیکٹروڈ لچک دار بنائے ہیں۔ اس طرح یہ پوری پٹی نرم اور لچک دار ہوچکی ہے اور انسانی کلائی پر گھما کر پہنی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پٹی بہترین حالت میں بجلی فی مربع سینٹی میٹر 20 مائیکرو واٹ بجلی تیار کرتی ہے، بجلی کی یہ مقدار ایک ایل ای ڈی روشن کرنے کے لیے کافی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس ٹیکنالوجی کی افادیت مزید بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں