ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹربابراعوان کو انتخابی اصلاحات کیلئے بڑےپیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کا مطالبہ کسی ایک کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انھوں نے وزیراعظم کو انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کےعمل پرقوم کااعتمادبحال کریں گے، الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کامسئلہ نہیں، پاکستان کامستقبل جمہوریت اورآئین کی بالادستی سےوابستہ ہے، ​شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے بڑےپیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز
سے مشاورت کریں گے اور ہر قیمت پرانتخابی اصلاحات کےایجنڈاکوتکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نےانتخابی اصلاحات کےعمل میں وزارت پارلیمانی امورکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کامطالبہ کسی ایک کانہیں تمام سیاسی جماعتوں کاہے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دےکر فیصلہ سازی میں شامل کریں گے اور آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کیلئےاسٹیک ہولڈرزسےمشاورت ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کوانتخابی اصلاحات ایجنڈےپرحکومت کاساتھ دینا چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں