اشتہار

مجدد صابری نے والد کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد امجد صابری کی آواز میں ’بھر دو جھولی‘ قوالی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان رمضان‘ میں مجدد صابری نے ’بھر دو جھولی میری‘ پڑھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز تشبیہ دی۔

مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ مجدد صابری کی آواز سن کر ایسا لگا جیسے مرحوم امجد صابری واپس آگئے ہیں، ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مجدد صابری اکثر اوقات والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

مجدد صابری نے اس سے قبل ڈرائیونگ کرتے ہوئے والد کی طرح گنگنانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے 5 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں