جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت کب بجٹ کب پیش کرنے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے بجٹ جون کے دوسرے ہفتے ‏میں پیش ہوگا۔

میڈیاسےغیررسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹیجی ‏پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، بجٹ اسٹریٹیجی پرپارلیمنٹ، صنعتکار اور تاجروں سےمشاورت کریں ‏گے۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ کورونااور لاک ڈاؤن سےمعاشی حکمت عملی متاثرہوتی ہے کوروناکی ‏وجہ سے معیشت مختلف رخ اختیار کر لیتی ہے آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی ‏گنجائش ہے اس لیے آئی ایم ایف کو کورونامیں معاشی حقیقت سےآگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر مستحکم ہیں، انسداد کورونا کیلئےآئی ایم ایف فوری فنڈزکی ‏ضرورت نہیں، گزشتہ سال آئی ایم ایف نےکوروناکیلئےڈیڑھ ارب ڈالردیئےتھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں