اشتہار

سعودی عرب میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز ہو گیا، ایک روز کے دوران قریباً ڈیڑھ لاکھ ‏کے قریب افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔

عرب اخبار نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ مملکت میں ‏اب تک 95 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2020 سے شروع ہونے والے مرحلہ وار ویکسینیشن عمل کے دوران ‏اب تک 95 لاکھ 57 ہزار 948 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

ویکسینیشن کا عمل ریاض اور جدہ سے شروع کیا گیا تھا اور پھر مرحلہ وار عمر کے حساب سے ‏ویکسین فراہم کی گئی۔ مملکت بھر میں بتدریج ویکسینیشن مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ‏ہے۔

وزارت صحت نے توکلنا اور صحتی ایپ پر ویکیسن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کررکھی ہے جہاں ‏پر آن لائن رجسٹریشن کے بعد متعلق مراکز میں مقررہ تاریخ و وقت میں ویکسین لگائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں