جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزڈن کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزڈن نے آئی سی سی ورلڈ ٹٰیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزڈن کی جانب سے اعلان کردہ گیارہ رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم سمیت پاکستان کے کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیمپئن شپ میں سترہ اننگز کھیل کر 66.57 کی اوسط سے 932 رنز بنائے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر محمد رضوان، بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا اور انگلش کپتان جو روٹ کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

محمد رضوان نے چیمپئن شپ کے 12 میچز میں 46.31 کی اوسط سے 741 رنز اسکور کیے تھے۔

رویندر جڈیجا نے 10 ٹیسٹ میچز میں 58.62 کی اوسط سے 469 رنز بنائے اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں، انگلش کپتان جو روٹ نے 20 ٹیسٹ میچز میں 47.42 کی اوسط سے 1675 رنز بنائے تھے۔

جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان ولیم سن، روہت شرما، کورونا رتنے، لبوشین، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، ریشبھ پنٹ، جیمی سن، روی چندر ایشون، پیٹ کمنز اور اسٹیورٹ براڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل بھارت اور نیوزی ہلینڈ کے درمیان 18 جون کو ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں