تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

ریاض: سعودی عرب فلور ملز کے بعد اب اناج کے گوداموں کی بھی نجکاری کرنے جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں گندم اور جو کا سب سے بڑا خریدار سعودی عرب اپنے اناج کے کچھ گودام فروخت کرے گا، اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں اناج کے ذخیرے کی اہم ذمہ دار تنظیم سعودی گرین آرگنائزیش (ساگو) کا مقصد رواں سال گودام سائٹس کی فروخت شروع کرنا ہے۔ اس اہم معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ساگو غیرملکی فرموں سے پیش کش طلب کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی گرین آرگنائزیش نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، ممکنہ طور پر وہ اپنے اثاثے برقرار رکھے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنے اثاثوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی فلورملز کے حوالے سے بڑا معاہدہ طے پا گیا

سعودی حکومت معیشت کو کھولنے اور متنوع بنانے کی کوشش کررہی ہے، اسی ضمن میں نجکاری جیسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ساگو مملکت کی نجکاری کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ساگو نے پچھلے سال اپنی تمام فلورز ملز کو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے گروپوں کو تقریباً 1.5 بلین ڈالر میں فروخت کیا۔ سعودی گرین آرگنائزیش کے پاس اس وقت 3.3 ملین ٹن اناج ذخیرہ کرنے کی جگہ موجود ہے۔

سعودی عرب زیادہ تر بھیڑوں، اونٹوں اور بکریوں کو چارہ کھلانے کے لیے اناج کا استعمال کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -