تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی فلورملز کے حوالے سے بڑا معاہدہ طے پا گیا

ریاض: سعودی فلور ملز کی نجکاری کے لیے 54 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے، اس اہم معاہدے کی تکمیل کے لیے دیگر بڑی کمپنیوں نے تعاون کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آٹے کی ملوں کی نجکاری کے لیے 54 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاچکا ہے، معاہدے کیلئے نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن’’این سی پی‘‘ اور سعودی گرین آرگنائزیشن’’ساگو‘‘نے تعاون کیا۔ حکومت نے اسے نجی شعبے کی ترقی کا حصہ قرار دیا۔

سعودی عرب میں الراحہ الصافی فوڈ کے چیئرمین طارق المطلق کا کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد نجی شعبے میں پیداواری صلاحیت کو سرمایہ دار مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں آٹے کی بڑی منڈیوں میں شامل سعودی منڈی میں سرمایہ کاری کریں، اور مصنوعات کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔

طارق الطلق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی نے دیگر مصنوعات کی تیاری کے لیے منصوبے بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں قومی مرکز برائے نجکاری نے کہا تھا کہ فلور ملنگ شعبہ سعودی وژن2030 کے پروگرام کی روشنی میں نجکاری کے لیے چنے گئے شعبوں میں سے ایک ہے۔

سعودی فلور ملز کو وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت، وزارت خزانہ اور این سی پی کی قیادت میں متعلقہ ریگولیٹری اور ایگزیکٹیوحکام کی حمایت حاصل ہے۔ آٹا ملوں کی نجکاری مملکت میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

Comments

- Advertisement -