سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی لائف ٹائم ممبر شپ مل گئی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایم سی سی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کو پروموٹ کرنے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 25 کھلاڑیوں کو ایم سی سی جانب سے اعزازی مستقل ممبر شپ دی جاچکی ہے۔
A big honour to receive @MCCOfficial lifetime membership. I want to thank the most prestigious cricket club in the world for the respect and recognition. I would continue to play my part in promotion of this wonderful sport both on and off the cricket field. pic.twitter.com/AaRKKzLXQr
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 4, 2021
شاہد آفریدی سے قبل جاوید برکی، نسیم ال گیلانی، سعید احمد، مشتاق محمد، انتخاب عالم، وسیم باری، آصف اقبال، ماجد خان، صادق محمد، ظہیر عباس، اے اے عباسی کو بھی ممبر شپ دی گئی ہے۔
وزیراعظم و سابق کپتان عمران خان، مدثر نذر، اقبال قاسم، احسان مانی، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیز راجا، مصباح الحق بھی اعزازی ممبر شپ حاصل کرچکے ہیں۔