اشتہار

پشاور ایئرپورٹ پر ٹرالیاں‌ خود بہ خود چلنے لگیں، ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختون خوا کے دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں باچا خان ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی بارش کے باعث باچا خان ایئرپورٹ کی چھت اور سائن بورڈ کر گئے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا۔

طوفانی بارش کے باعث ائیرپورٹ کے اطراف میں لگے سائن بورڈ بھی گرے جبکہ مسافروں کا سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی تیز ہوا کی وجہ سے ہوائی اڈے کی حدود سے باہر آگئیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو عملے کو طلب کرلیا تاکہ بروقت اقدامات کر کے نکاسی آب  کو ممکن بنایا جاسکے۔

اطلاع یہ بھی ہے کہ خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں