وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے میں سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔
ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے جائیں گے خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کےمقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائےگی، اس سے پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سےمتعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔
- Advertisement -
ترجمان نے کہا کہ ہرضلع میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام پر بھی کام جاری ہے، وزیرقانون نےخصوصی عدالتوں کےقیام پرتندہی سےکام کیاہے اور صدرکی منظوری کےبعدعدالتوں کو نوٹیفائی کردیاجائےگا۔