اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: ’رمضان کے مہینے میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ  شہر قائد میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بن قاسم میں قائم کے الیکٹرک کے پاور کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر کے الیکٹرک کے  سی ای او سمیت دیگر حکام بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے  الیکٹرک انتظامہ کے ہمراہ بن قاسم پاور سٹیشن 3 پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ عمران اسماعیل کو بریفنگ دی گئی کہ بن قاسم پاور اسٹیشن تھری کے پہلے 450 میگا واٹ یونٹ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ سال کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کو رواں سال پورا کیا ، اسی لیے رمضان میں لوڈشیدڈنگ نہیں کی جارہی‘۔

عمران اسماعیل نے شکوہ کیا کہ  رمضان میں کراچی کو بجلی کی بہترین فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے مگر اس کا کہیں ذکر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ’کے الیکٹرک کو مزید سرمایہ کار ی کے لئے کہا ہے کیونکہ 900میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بہت اچھا ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی وزیر اعظم سے اس کا افتتاح کرائیں گے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ دو سال کے دوران کے الیکٹرک کی کار کر دگی میں بہتری آئی ہے، ایس ایس جی سی اور پی ا یل  ایل بھی مسائل کو حل کریں تاکہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو  سکے‘۔

گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی سے متعلق حائل رکاوٹوں کو بھی فی الفور دور کرے۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کے سی ای او نے پلانٹ آمد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کراچی کی طلب پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں