اشتہار

حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کا بھارتی جیل میں انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے داعی اور حریت رہنما محمد اشرف صحرائی بھارتی قید میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیر رہنما محمد اشرف صحرائی علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، اشرف صحرائی کے انتقال سے تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی جیل میں قید کشمیریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

- Advertisement -

محمد اشرف صحرائی گزشتہ دو برس سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے، مسلسل قید اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ شدید علیل تھے،کچھ عرصہ پہلے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھی بھارتی قابض افواج کی حراست میں شہید ہوگئے تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور انھیں قید کے دوران کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا تھا، اس کے اہل خانہ کو ان کی صحت کی حالت سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کی موت پر وادی میں کل مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال اے پی ایچ سی کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے دی ہے، انہوں نے آزادی پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ سینئر حریت رہنما کے حراستی قتل کے خلاف احتجاجی ہڑتال میں مکمل طور پر شریک ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں