تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ملینڈا گیٹس کو شادی ختم ہونے کے بعد 100 کھرب روپے ملیں گے

نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے 27 برس بعد علیحدگی کا اعلان کردیا، یہ دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سو پینتالیس اعشاریہ چار ارب ڈالر (224 کھرب روپے) کے مالک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کا معاہدہ پہلے سے طے نہ ہونے پر عدالت نے دونوں میں مساوی دولت تقسیم کرنے کا حکم سنا دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تحت ملنڈا گیٹس کو 100 کھرب روپے ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین انسان بل گیٹس کی ملکیت میں امریکا کی زرعی زمین کا سب سے بڑا حصہ ہے جب کہ 18 مختلف ریاستوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین ہے اور پانچ ریاستوں میں گھر، جہازوں اور کاروں کا بیڑا اور آرٹ کے مجموعے موجود ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کی یہ دولت ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کے درمیان برابر تقسیم ہوگی، جو 1980میں بل گیٹس سے مل تھیں، اس وقت ملنڈا مائیکرو سافٹ میں ملازمت کرتی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بل اور ملنڈا سے تین بچے ہیں اور دونوں میاں بیوی مل کر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان ہونے والی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاق تھی جس میں میکینزی کو 55 کھرب روپے سے زائد کی رقم ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -