سکھر: دارالامان سکھر میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دارالامان سکھر سے خاتون نے مبینہ زیادتی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کراچی کو خط تحریر کیا تھا، عدالت نے سیشن جج کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا۔
سیشن جج نے مکمل انکوائری کے بعد رپورٹ ہائیکورٹ کراچی میں جمع کروائی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیشن جج نے 8 دیگر خواتین کے بیانات ریکارڈ کرکے شامل کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سی سیکشن میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم شریف مغل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: عیسیٰ نگری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت ہونے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور عوام کی بڑی تعداد نے ملزم کے گھر پر دھاوا بولا اور مبینہ ملزم کےگھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔
بعدازاں ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم محمد عامر کو گرفتار کرلیا تھا۔