اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کیٹگری سی ممالک، زمبابوے سے قومی ٹیم کو واپسی کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی کے ممالک میں شامل زمبابوے سے قومی ٹیم کی وطن واپسی کے ‏لیے خصوصی اجازت دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے واپسی کیلئے سی اے اے نے این او سی جاری کرر دیا ‏ہے۔ کورونا کے تناظر میں پی سی بی نےقومی ٹیم کی واپسی کیلئےاین او سی کی درخواست کی ‏تھی۔

29رکنی اسکواڈ11مئی کوپی آئی اےکی خصوصی پروازسےوطن واپس پہنچےگا۔ کرکٹ ٹیم کو ‏واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

ٹیم کو 7 سے 10 دن تک گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرناہوگا۔ سول ایوی ایشن کےشعبہ ‏ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل سیریز کے اختتام پر زمبابوے سے قومی ٹیم کےٹی20 اسکواڈ کو وطن واپسی کے لیے ‏خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

پی سی بی کی درخواست پر سی اے اے نےکھلاڑیوں کی واپسی کیلئے اجازت نامہ دے رکھا ہے۔ ‏‏پی سی بی نے کورونا ایس اوپیز کے تحت سفری پابندیوں کےباعث اجازت طلب کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں