جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مچھلی کے شکار کے دوران ماہی گیر کے ساتھ پیش آیا انتہائی تکلیف دہ واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہونولولو: امریکا کے ڈاکٹرز نے مچھلی شکار کے دوران زخمی ہونے والے ماہی گیر کے ہاتھ کا کامیاب آپریشن کر کے کلائی میں گھسنے والا کانٹا نکال دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے شکاری کے ساتھ مچھلی کے شکار کےدوران خوفناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اُس کی کلائی ٹوٹ گئی۔

بڑی کشتی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خاص مچھلی ’کونا‘ کے شکار پر گئے ماہی گیر کینٹون گیر کے ساتھ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ جاندار مچھلی پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’جب ڈور میں مچھلی پھنسی تو میں اُسے کشتی کے قریب کھینچ کر لایا اور پھر بڑے کانٹے (ہک) کی مدد سے پکڑنے کی کوشش کی’۔

مزید پڑھیں : ٹیکنیشن کی خطرناک غلطی، راہگیر کے سر میں اسکرو پانا گھس گیا

ماہی گیر کے مطابق انہوں نے مچھلی کو بڑے کانٹے کی مدد سے قابو کرلیا تھا، جیسے ہی اُسے پکڑ کر کشتی میں لائے تو ہک ایک دم سے نکل کر کلائی میں گھس گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا، جس کے بعد ہم نے ہنگامی امداد کے لیے کوسٹ گارڈ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا‘۔

انتالیس سالہ کینٹون گیر کے مطابق وہ گزشتہ بیس سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ مچھلی کا شکار کررہے ہیں، عام طور پر وہ خاص قسم کی بڑی مچھلی ’کونا‘ کا شکار ہی کرتے ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب اُن کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آیا‘۔

انہوں نے کوسٹ گارڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے بروقت اقدام کی وجہ سے میری زندگی بچ گئی ورنہ تھوڑی دیر ہوتی تو صورت حال بہت خراب ہوسکتی تھی‌ کیونکہ ہم جہاں‌ موجود تھے وہاں سے واپسی میں آدھا دن بھی لگ سکتا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل کے دوران گرنے سے ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں اسٹیل کی راڈ گھس گئی

اسے بھی پڑھیں: ڈور میں‌ پھنسنے والا سمندری جانور دیکھ کر‌ شکاری کے ہوش اڑ گئے

کوئنز میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ ’کینٹون کی کلائی میں گھسنے والے کانٹے کی وجہ سے اُس کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے‘۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کینٹون کے دو آپریشن کیے گئے، پہلے میں ہاتھ سے کانٹا نکالا گیا جبکہ دوسرے میں کلائی میں پلیٹیں لگائی گئیں ہیں‘۔

کینٹون نے  مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک حادثے کی وجہ سے اپنے شوق کو ختم نہیں کرسکتا، جلد صحت ہوکر دوبارہ شکار پر جاؤں گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں