وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملزکی بحالی حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔
وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں نندی پوراورگدو پاور پلانٹس کی نجکاری سےمتعلق جائزہ لیا گیا۔
پاکستان پٹرولیم اورماڑی گیس کمپنی کےحصص کی فروخت پربھی گفتگو ہوئی جب کہ نجکاری سےمتعلق مسائل جلد حل کرنےکےمختلف طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ معاملات جلدحل کیلئےبین الوزارتی کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ پاکستان اسٹیل بحالی منصوبہ پرہفتہ وار جائزہ لیا گیا اور اسٹیل مل کےمسائل کےحل کی طرف پیشرفت کی ہدایات دی گئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیل ملزکی بحالی حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کیلئےسرمایہ کاروں کوہرممکن معاونت کریں گے، نندی پورپاورپلانٹ کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے،نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے۔