صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیار دے دیا۔
آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا۔
وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے میں سمری وزیراعظم اور صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔
ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے جائیں گے خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کےمقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائےگی، اس سے پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سےمتعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔