منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فخر عالم ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکار و گلوکار فخر عالم ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ شوٹنگ پر جارہے تھے، حادثے میں فخر عالم کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اس حادثے سے میرا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ سے آنے والے ایک ٹرک نے اچانک یوٹرن لیا جس کے باعث وہ سنبھل نہ سکے اور ان کی گاڑی کو بدترین حادثہ پیش آیا۔

فخر عالم نے لکھا کہ ’براہِ کرم خطرناک ڈرائیوروں کی اطلاع دیں اور سیٹ بیلٹ باندھیں کیونکہ بیلٹ نے ہی آج میری جان بچائی ہے اور سب سے بڑھ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ ایسے غیرذمہ دار لوگوں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کرنے والا ٹرک اب آبپارہ پولیس کی تحویل میں ہے، آگے کیا ہوتا ہے ہم سب دیکھ رہے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں