کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1792 ڈالرز پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں اور لین دین گزشتہ روز کے بھاؤ پر ہوئی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 6 مئی بروز جمعرات 22 قیراط کے دس گرام سونے کی لین دین 81 ہزار 890 جبکہ 21 کیرٹ کی 78 ہزار 194 روپے کے ساتھ ہوئی۔
آج بتاریخ 6 مئی کے ریٹ
فی تولہ قیمت: -/ 104,200روپے
دس گرام قیمت: -/ 89,334 روپے
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی خرید و فروخت 1 لاکھ 4 ہزار 200 اور دس گرام کی 89 ہزار 334 روپے کے ساتھ ہوئی۔